(24 نیوز)آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خان نے کہاہے کہ غیر ملکی خاتون کے ساتھ زیادتی کرنے والے سیکورٹی گارڈکو گرفتارکر لیا گیا ۔
آئی جی اسلام آباد کا کہناتھا کہ ہماری ٹیم نے کچھ عرصہ پہلے ہی یہاں کا چارج سنبھالا ہے، غیر ملکی خاتون کے ساتھ زیادتی کرنے والے سیکورٹی گارڈکو گرفتارکرلیاگیا، ان کا کہناتھا کہ غیر ملکی خاتون کے ساتھ زیادتی کا یہ واقعہ چھ جون کو پیش آیا تھا، یہ واقعہ انتہائی افسوسناک تھا ،آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خان کا مزید کہناتھا کہ جنسی زیادتی کے واقعات میں زیادہ تر وہ لوگ ملوث ہوتے ہیں جو قابل اعتبار ہوتے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ اس واقعہ میں ڈی آئی جی آپریشنز ،ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سمیت پوری ٹیم نے ان تھک محنت کی اس کے علاوہ دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بھی تعاون کیا ،آئی جی اسلام آباد کا کہناتھا کہ سائنٹیفک شہادت جمع کر لی گئی ہے اسکی بنیاد پر ہی ٹرائل ہو گا،ان کا کہنا تھا کہ اس کیس کو ہم عبرت کا نشان بنانا چاہتے ہیں ،ملزم کیفر کردار تک پہنچے گا۔
یہ بھی پڑھیں: کسی قسم کاسیاسی نہیں ،ترجمان پاک فوج کی حیثیت سے بیان دیا؛ڈی جی آئی ایس پی آر