اسد قیصر کی اسمبلی میں اپوزیشن اور حکومتی ارکان کے غیر پارلیمانی رویہ کی مذمت ۔ تحقیقات کا اعلان 

Jun 15, 2021 | 22:16:PM
 اسد قیصر کی اسمبلی میں اپوزیشن اور حکومتی ارکان کے غیر پارلیمانی رویہ کی مذمت ۔ تحقیقات کا اعلان 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  (24نیوز) قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر نے قومی اسمبلی میں حزب اختلاف اور حکومتی ارکان کی جانب سے غیر پارلیمانی رویہ اور نازیبا زبان کی شدید مذمت کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ واقعہ کی مکمل تحقیقات کروائی جائیں گی اور غیر پارلیمانی زبان استعمال کرنے والے ارکان کوکل (بدھ) ایوان میں داخلے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔
 منگل کو ٹوئٹر پر اپنے بیان میں اسد قیصر نے کہا کہ قومی اسمبلی کے اجلاس میں حزب اختلاف اور حکومتی ارکان کی جانب سے غیر پارلیمانی رویہ اور نازیبا زبان کاجو اظہار کیا گیا وہ قابل مذمت اور مایوس کن ہے ۔ 
انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی میں پیش آنیوالے اس واقعے کی مکمل تحقیقات کروائی جائیں گی اور غیر پارلیمانی زبان استعمال کرنے والے ارکان کو(آج) بدھ کو ایوان میں داخلے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔
 یہ بھی پڑھیں۔بالی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت بڑی مشکل میں پھنس گئیں