قومی اسمبلی میں آج پھرہنگامہ،پی ٹی آئی رکن نے لیگی رہنما کو کتاب دے ماری۔۔ ایک دوسرے کو ننگی گالیاں

Jun 15, 2021 | 18:15:PM
قومی اسمبلی میں آج پھرہنگامہ،پی ٹی آئی رکن نے لیگی رہنما کو کتاب دے ماری۔۔ ایک دوسرے کو ننگی گالیاں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز) قومی اسمبلی میں آج پھر ہنگامہ آرائی، تحریک انصاف کے رکن علی نواز اعوان نے گرما گرمی کے بعد لیگی رہنما شیخ روحیل اصغر کو کتاب دے ماری، ساتھیوں نے بیچ بچاوکرایا۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف کی تقریر شروع ہوتے ہی ایوان میں حکومتی بنچوں سے شور شرابا شروع ہو گیا، حکومتی ارکان نشستوں پر کھڑے ہو گئے۔
وفاقی وزرا شاہ محمود قریشی اور فواد چودھری بھی نعرہ بازی کرنے والوں میں شریک تھے۔ اس موقع پر ن لیگی ارکان نے اپوزیشن لیڈر کے گرد حصار بنا لیا۔ سپیکر اسد قیصر نے تمام اراکین کو تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے شور شرابہ نہ کرنے کی سخت تلقین کی لیکن وہ بھی صورتحال کو کنٹرول کرنے میں ناکام رہے، جس کے بعد انہیں اجلاس بیس منٹ کیلئے ملتوی کرنا پڑ گیا۔


ن لیگی رہنما شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کی تقریر سے حکومتی بنچوں میں آگ لگ گئی ہے۔ انہوں نے بجٹ دستاویزات جھوٹ کا پلندہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اہداف بارہ سے پندرہ فیصد مہنگائی کی بنیاد پر بنائے گئے، وزیر خزانہ بتا دیں کیا بجٹ سے مہنگائی کم ہوگی؟
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا اپوزیشن اراکین کو وارننگ دیتے ہوئے کہنا تھا کہ بجٹ پر تنقید حزب اختلاف کا حق ہے لیکن مہذب طریقہ اختیار کیا جائے، اپنی بات کروں اور حکومتی موقف نہ سنوں، یہ مناسب نہیں، اگر اپوزیشن ہماری نہیں سنے گی تو ہم بھی ان کی نہیں سنیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:سندھ کا ٹیکس فری بجٹ پیش ۔۔ تنخواہوں میں 20 فیصد اضافہ