کراچی،تجاوزات کیخلاف آپریشن،شہریوں کی مزاحمت،لاٹھی چارج،متعدد زخمی

Jun 15, 2021 | 14:47:PM
 کراچی،تجاوزات کیخلاف آپریشن،شہریوں کی مزاحمت،لاٹھی چارج،متعدد زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سپریم کورٹ کے حکم پر  کراچی میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران  شہریوں نے  راشد منہاس روڈ  پر  مزاحمت کرتے ہوئےنعرے بازی شروع کر دی ، پولیس نے لوگوں کو منتشر کرنے کیلئے لاٹھی چارج کیا جس کے باعث متعدد افراد زخمی ہو گئے۔ 

تفصیلات کے مطابق  کراچی کے علاقے راشد منہاس روڈ پر غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن شروع کیا جس کے دوران مقامی لوگوں نے مداخلت کی، جس پر مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے پولیس نے لاٹھی چارج کا استعمال کیا، مظاہرین نے سندھ پولیس کے خلاف نعرے بازی کی، لاٹھی چارج کے دوران متعدد مظاہرین زخمی ہوئے، جنہیں فوری طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔اس موقع پر اینٹی انکروچمنٹ کے حکام نے میڈیا سے گفتگو میں  کہا کہ پارک کی 52 ایکڑ زمین پر سے 10 سے 12 ایکڑ پر کلب اور شاپنگ مال قائم ہے، پارکوں میں کسی قسم کی کمرشل سرگرمیوں کی اجازت نہیں ہے۔آپریشن ہر حال میں مکمل کیا جائے گا اور کارروائی مکمل کر کے کل سپریم کورٹ میں رپورٹ جمع کرائی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: موسم کیسا رہے گا۔۔؟محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کردی