منی لانڈرنگ کیس میں پرویز الہیٰ کے ضمانتی مچلکے منظور، رہائی کی روبکار جاری

Jul 15, 2023 | 15:10:PM
منی لانڈرنگ کیس میں پرویز الہیٰ کی ضمانتی مچلکے منظور، رہائی کی روبکار جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے صدر اور سابق وزیرِاعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کے ایف آئی اے کے منی لانڈرنگ کیس میں ضمانتی مچلکے منظور کر لیے گئے۔

بینکنگ جرائم کورٹ نے پرویز الہٰی کی رہائی کی روبکار جاری کردی۔

ضمانتی مچلکے جمع کراتے ہوئے درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ جتنی رقم عدالت نے مانگی وہ رقم ضامن جمع کروا رہا ہے۔

پرویز الہٰی کے وکیل نے کہا کہ ایف آئی اے کا اعتراض نامناسب ہے کیوں کہ نواز شریف کی ضمانت شہباز شریف نے دی تھی۔

راسخ الہٰی نے کہا کہ شہباز شریف بھی ملزم تھے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل پرویز الہٰی کی رہائی کیلئے راسخ الہٰی کی جانب سے مچلکے دینے پر ایف آئی اے کے پراسیکیوٹر نے اعتراض کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیے: ملزم کی اجازت کے بغیر فون ڈیٹا نکلواناغیرقانونی,آئین کیخلاف ہے،لاہور ہائی کوٹ

ایف آئی اے کے پراسیکیوٹر نے کہا کہ ملزم کے بیٹے ہونے کی وجہ سے ضمانتی مچلکے جمع نہیں کرائے جاسکتے اور ضامن راسخ الہٰی بھی ایک مقدمے میں ملزم ہیں۔

پراسیکیوٹر نے کہا کہ کیا ایک ملزم دوسرے ملزم کی ضمانت دے سکتا ہے؟

عدالت نے کہا کہ کوئی قانونی رکاوٹ بتائیں۔

خیال رہے کہ بینکنگ جرائم کورٹ نے پرویز الہٰی کی 5 لاکھ روپے کے مچلکے کے عوض ضمانت منظور کی تھی۔

واضح رہے کہ جیل حکام نے چوہدری پرویز الہٰی کی رہائی کی روبکار پر اعتراض عائد کر دیا تھا۔

جیل حکام نے استدعا کی تھی کہ عدالت کا مشروط حکم سمجھ نہیں آ رہا، وضاحت کی جائے۔