جاپان میں کھٹا میٹھا نیا پھل ’’لیمن میلن‘‘ ایجاد کرلیا گیا  

Jul 15, 2023 | 10:34:AM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) جاپانی کسانوں نے تجربات کرتے ہوئے خربوزے اور لیموں کے ملاپ سے نیا پھل ’’لیمن میلن‘‘5 سال کی محنت کے بعد لیموں والا خربوزہ تیار کرلیا۔ جو بیک وقت میٹھا و رسیلا اور کھٹاس سے بھرپور بھی ہے۔ یہ پھل 6 ہزار روپے فی کلو میں دستیاب ہے۔

جب ہم جاپانی اختراع کے بارے میں سوچتے ہیں، تو ہمارا ذہن عام طور پر ٹیکنالوجی میں ملک کی سرکردہ ترقیوں کی طرف جاتا ہے۔ لیکن جاپان کی زراعت بھی اتنی ہی اختراعی ثابت ہو رہی ہے۔ 

گول شکل کا نیا پھل جاپان کے دوسرے بڑے جزیرے ہوکائیڈو میں کسانوں نے اگایا ہے جس کا نام لیمن میلن رکھا گیا ہے۔ لیمن میلن جیسا کہ نام سے ظاہر ہے کہ یہ ایک ایسا جنیاتی ملاپ ہے جس میں لیموں اور خربوزے کو ملا کر ایک نیا پھل تیار کیا گیا ہے۔ 

نئے پھل کی شکل خربوزے جیسی ہے لیکن اس پر سبز رنگ کی دھاریاں نہیں ہیں جبکہ اندر سے یہ پھل سفید ہے۔ 

رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ لیمن میلن کی کاشت ابھی محدود پیمانے پر کی جا رہی ہے، اسے ہوکائیڈو میں صرف پانچ کسان کاشت کررہے ہیں۔

پھل کو تیار کرنے والی جاپانی ہارٹی کلچر کمپنی کا کہنا ہے کہ جس خربوزے سے اس پھل کو بنایا گیا اسے بیرون ملک سے درآمد کیا گیا تھا۔ کمپنی نے گزشتہ 5 سال کے دوران نیا پھل اگانے کیلئے بے شمار تجربات کیے ہیں۔

کسانوں کی جانب سے تیار کیا جانے والا یہ نیا پھل اس وقت جاپان کی سپر مارکیٹوں میں تین ہزار 128 ین فی کلو (تقریباً 6 ہزار پاکستانی روپے ) کے حساب سے فروخت ہو رہا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ذائقے کے اعتبار سے جب لیمن میلن تازہ ہوتا ہے تو ناشپاتی جیسا ہوتا ہے مگر وقت کے ساتھ ساتھ ذائقہ خربوزے جیسا ہو جاتا ہے۔

مزید پڑھیں: یورپ بھی موسمیاتی تبدیلیوں کی زد میں آگیا، گرمی کا نیا ریکارڈ بننے کا امکان

اطلاعات کے مطابق، ہوکائیڈو میں اگائے جانے والے یوباری خربوزے کی طرح۔ اس سال پروڈیوسرز تقریباً 3,800 لیموں کے خربوزے کاشت کرنے کا ارادہ رکھتے ہے، جو اگست کے آخر تک ہوکائیڈو کے شہر ساپورو کی سپر مارکیٹوں میں فروخت کیے جائیں گے۔ لیموں کے خربوزے کو جاپان کی لگژری فروٹ مارکیٹ میں ایک نیا اضافہ قرار دیا جائے گا ۔