جنت مرزا کے خلاف توہین مذہب کا  مقدمہ  ۔۔بڑی پیشرفت۔۔ عدالت کا اہم حکمنامہ جا ری

Jul 15, 2021 | 23:39:PM
جنت مرزا کے خلاف توہین مذہب کا  مقدمہ  ۔۔بڑی پیشرفت۔۔ عدالت کا اہم حکمنامہ جا ری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)معر وف پا کستانی ٹک ٹا کر جنت مرزا کے خلاف توہین مذہب کے مقدمے میں عدالت نے ایف آئی اے کو بڑا حکم دے دیا۔ 

تفصیلا ت کے مطابق  عدالت نے ایف آئی اے سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ 29مئی کو جنت مرزا کے خلاف مسیحی برادری کی طرف سے ایف آئی اے کو درخواست دی گئی تھی جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ ٹک ٹاکر نے صلیب کو نامناسب انداز میں اپنے لباس کے ساتھ پہنا، جو کہ مسیحی برادری کا مذہبی نشان ہے۔

 درخواست میں کہا گیا ہے کہ ٹک ٹاکر کے اس اقدام سے مسیحیوں کے مذہبی جذبات مجروح ہوئے ہیں، لہٰذا اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔ بعد ازاں جنت مرزا نے اس غلطی پر مسیحی برادری اور اپنے مداحوں سے معافی مانگ لی تھی اور مذکورہ ویڈیو اپنے ٹک ٹاک اکاﺅنٹ سے ڈیلیٹ کر دی تھی۔ اب سلیم سلویسٹر نامی شخص نے جنت مرزا کے خلاف ایف آئی آر درج کرانے کے لیے عدالت سے رجوع کیا ہے، جس کی سماعت کرتے ہوئے عدالت نے ایف آئی اے سے مسیحی برادری کی مذکورہ درخواست پر جواب مانگ لیا ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں:یہ لڑکی تو لگتی ہی نہیں۔۔عبدالرزاق کے قو می خاتون کر کٹر سے متعلق ایسی بات کہہ دی کہ ہنگامہ بر پا ہو گیا