لاہور ہائیکورٹ: الیکشن اپیلٹ ٹریبونلز کے فیصلوں کیخلاف 189 درخواستوں پر فیصلے جاری

Jan 15, 2024 | 23:09:PM
لاہور ہائیکورٹ: الیکشن اپیلٹ ٹریبونلز کے فیصلوں کیخلاف 189 درخواستوں پر فیصلے جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف) لاہور ہائیکورٹ میں الیکشن اپیلٹ ٹریبونلز کے فیصلوں کے خلاف 189 درخواستوں پر فیصلے جاری، 54 پر فیصلے محفوظ کر لئے۔

لاہور ہائیکورٹ میں الیکشن اپیلٹ ٹریبونلز کے فیصلوں کے خلاف درخواستوں پر جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے 189درخواستوں پر فیصلے جاری کئے، 3 رکنی فل بنچ نے 54 درخواستوں پر فیصلے محفوظ کر لئے، 3 رکنی بنچ میں  جسٹس شاہد بلال حسن اور جسٹس جواد حسن شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کیخلاف ریفرنسز کی سماعت کے دوران جج کی اچانک طبیعت بگڑ گئی،وجہ کیا بنی؟ہسپتال سے اہم خبر آگئی

لاہور ہائیکورٹ میں الیکشن کے متعلق درخواستوں کا کل آخری روز ہے، ہائیکورٹ کا 3 رکنی بنچ کل 14 درخواستوں پر سماعت کرے گا، فل بنچ نے 10 جنوری سے الیکشن اپیلٹ ٹریبونلز کے فیصلوں کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت کا آغاز کیا، فل بنچ نے ہفتہ اور اتوار کو بھی رات دیر تک مقدمات کی سماعت کی، لاہور ہائیکورٹ کا فل بنچ مقدمات کے محفوظ کردہ فیصلے جلد سنائے گا۔