کورونا کا پھیلاؤ ۔۔ دوران پرواز کھانوں اور سنیکس کی فراہمی پر پابندی عائد

Jan 15, 2022 | 16:02:PM
کھانے پر پابندی
کیپشن: ایئر ہوسٹس مسافروں کو کھانا فراہم کرتے ہوءے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سول ایوی ایشن اتھارٹی نے دوران پرواز کھانے کی فراہمی پر پابندی عائد کر دی۔
تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اجلاس میں دوران پرواز کھانے کی فراہمی پر پابندی کا فیصلہ کیا گیا تھا اور سول ایوی ایشن اتھارٹی کو ہدایت کی گئی تھی کہ وہ پرواز میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنائے جس کے بعدسول ایوی ایشن اتھارٹی نے کورونا سے متعلق نئی ایڈوائزری جاری کی جس میں ملک بھر کی تمام ڈومیسٹک پروازوں پر کھانے کی فراہمی اور اسنیک پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ پابندی کا اطلاق 17جنوری 2022 سے ہوگا ۔

یہ بھی پڑھیں:2022/44418">کارگوکمپنی نے طیاروں پر میزائل شکن سسٹم کی اجازت مانگ لی