کرپشن پاکستان کا سب سے بڑا المیہ ہے، عثمان بزدار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارنے کہا ہے کہ کرپشن پاکستان کا سب سے بڑا المیہ ہےاگرماضی میں کرپشن نہ کی جاتی تو پاکستان کا شمار ترقی یافتہ ممالک میں ہوتا۔
تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں عثمان بزدار نے کہا ہے کہ ماضی میں قومی وسائل کو بے دردی سے لوٹا گیا، سیاست کو ذاتی کمائی کا ذریعہ بنانا عوام پر ظلم کے مترادف ہے۔انہوں نے کہا کہ کرپشن کرنے والے ملک وقوم کے مجرم ہیں، سابق ادوار میں سیاست کو کرپشن سے آلودہ کیا گیا۔ گوجرانوالہ میں عثمان بزدار سے پی ٹی آئی ایم پی اے یونس انصاری نے ملاقات کی اورکورونا سے صحت یاب ہونے پر مبارکباد دی ۔عثمان بزدار نے مسلم لیگ (ن) کے ایم پی اے جلیل احمد شرقپوری سے بھی ملاقات کی اور نیو لاہور سٹی کی وجہ سے عوام کو درپیش مشکلات سے آگاہ کیا ۔