اے این ایف کی کارروائیاں : منشیات برآمد، خاتون گرفتار

Feb 15, 2024 | 12:24:PM
اے این ایف کی کارروائیاں : منشیات برآمد، خاتون گرفتار
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ارشاد قریشی) اینٹی نارکوٹکس فورس (اےاین ایف ) نے9 مختلف کارروائیوں کےدوران122 کلو سے زائد منشیات برآمد کرلی جبکہ خاتون کوگرفتار کرلیا گیا۔

ترجمان اےاین ایف کے مطابق یہ کارروائیاں راولپنڈی، لاہور ، اسلام آباد،پشاور،ڈیرہ اسماعیل خان سمیت سزخہ خیل خیبر  میں ہوئی، لاہور ایئرپورٹ پر بحرین جانے والے مسافر سے 2 کلو آئس برآمد ہوئی،راولپنڈی کوریئر آفس میں تھائیلینڈ اور برطانیہ سے بھیجے گئےدو پارسلز سے 660 گرام ویڈ برآمد،پسنی روڈ تربت سے 99 کلو چرس برآمد،ایم ون موٹر وے اسلام آباد کے قریب خاتون سے 1 کلو چرس برآمد ہوئی ۔

ترجمان کے مطابق  کارخانو مارکیٹ پشاور میں کوریئر آفس سے میر پور خاص بھیجے جانے والے پارسل سے 800 گرام آئس برآمد،زخہ خیل خیبر سے دو مختلف کاروائیوں میں 17کلو چرس برآمد اور  ڈیرہ اسماعیل خان سے 1 کلو چرس برآمد کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں آج اضافے کا امکان

اے این ایف ترجمان کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کے خلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔