الیکشن سے متعلق وہ پیش گوئیاں جو سچ ثابت ہوئیں

Feb 15, 2024 | 11:30:AM
الیکشن سے متعلق وہ پیش گوئیاں جو سچ ثابت ہوئیں
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24news.tv
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمد منصور)الیکشن 2024 گیلپ سروے رپورٹ درست ثابت، پاکستانی گیلپ رپورٹ کا عام انتخابات 2024 کے حوالے سے کیا گیا سروے بالکل درست ثابت ہو گیا، 10 جنوری 2024 کو گیلپ کی شائع کردہ رپورٹ میں ملک کی تین بڑی پارٹیوں کے حوالے سے انتخابات کی پیشنگوئی کی گئی تھی۔

رپورٹ کے مطابق گیلپ نے پنجاب میں پی ٹی آئی اور پی ایم ایل این کے درمیان سخت مقابلے کی توقع ظاہر کی تھی۔سروے میں 34 فیصد نے پی ٹی آئی اور  32 فیصد نے ن لیگ کو ووٹ دینے کا کہا، الیکشن نتائج نے ظاہر کیا پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدواروں نے 35 فیصد اور ن لیگ نے 34 فیصد ووٹ لیے۔

ضرورپڑھیں:پی ٹی آئی حمایت یافتہ آزاد امیدوار عالیہ حمزہ کی ننھی بیٹی نے الیکشن کمپین چلا کر مثال قائم کر دی

سروے میں یہ بھی تجویز کیا گیا تھا کہ پیپلزپارٹی اپنا ووٹ بینک بڑھا نہیں پائی اور  یہ بھی کہ پی پی پی کا ووٹ بینک 6 فیصد ہوگا جو درست ثابت ہوا۔پی پی پی کے سندھ میں 44 فیصد ووٹوں کے ساتھ واحد بڑی جماعت ہونے کی پیشگوئی ہو بہو پوری ہوئی۔

سروے میں خیبرپختونخوا کے 45 فیصد جواب دہندگان نے کہا تھا کہ وہ پی ٹی آئی کو ووٹ دیں گے، صرف ایک سے 2 فیصد کے مارجن سے نتائج بھی ایسے ہی آئے۔