بلاول بھٹو سے آئیوری کوسٹ کی قومی اسمبلی کے سپیکر اڈامہ بکٹوگو کی ملاقات،اہم امور پر تبادلہ خیال
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے آئیوری کوسٹ کی قومی اسمبلی کے سپیکر اڈامہ بکٹوگو کی ملاقات, باہمی مفاد پر مبنی کثیر الجہتی شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا.
ملاقات میں پارلیمانی روابط، او آئی سی، افریقہ یونین اور تجارتی شعبے میں تعاون پر بھی بات ہوئی،اس موقع پربلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پاکستان آئیوری کوسٹ کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان اپنے تعلقات کو مزید مستحکم کرنا چاہتا ہے،آئیوری کوسٹ کے سپیکر اڈامہ بکٹوگو نے بہترین میزبانی پر پاکستانی قیادت کا شکریہ ادا کیا،مل جل کر ساتھ چلنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔