سعودی عرب پہلی مرتبہ فیفا کلب ورلڈ کپ کی میزبانی کرے گا

Feb 15, 2023 | 12:29:PM
سعودی عرب پہلی مرتبہ فیفا کلب ورلڈ کپ کی میزبانی کرے گا
کیپشن: سعودی عرب 2030 فیفا ورلڈ کپ کی میزبانی کیلئے یونان اور مصر کے ساتھ مشترکہ بولی کا منصوبہ بنا رہا ہے
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب پہلی بار فیفا کلب ورلڈ کپ 2023ء کی میزبانی کرے گا۔ 

یہ فیصلہ منگل کو فیفا کونسل کے اجلاس میں کیا گیا، سعودی عرب 2000 میں شروع ہونے والے فیفا کلب ورلڈ کپ کا چھٹا میزبان ہوگا۔

سات ٹیموں پر مشتمل فیفا کلب ورلڈ کپ رواں سال 12 سے 22 دسمبر تک سعودی عرب میں کھیلا جائے گا۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی وزیر کھیل شہزادہ عبدالعزیز بن ترکی الفیصل نے کہا کہ دنیا کے معروف فٹبال کلبز اور شائقین کو سعودی عرب میں خوش آمدید کہنے کا موقع ملنا اعزاز کی بات ہے جس پر ہم  بے حد پرجوش ہیں۔

خیال رہے کہ سعودی عرب 2030 فیفا ورلڈ کپ کی میزبانی کیلئے یونان اور مصر کے ساتھ مشترکہ بولی کا منصوبہ بنا رہا ہے۔