کرکٹ لورز کیلئے بری خبر،گلین میکسویل دورہ پاکستان سے دستبردار

Feb 15, 2022 | 23:32:PM
آسٹریلین، آل راؤنڈر، گلین، میکسویل
کیپشن: آسٹریلین آل راؤنڈر گلین میکسویل(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)آسٹریلیا کی  کرکٹ ٹیم کے  آل راؤنڈر گلین میکسویل دورہ پاکستان سے دستبردار ہوگئے۔ میکسویل کے دورہ پاکستان اور بھارتی لیگ سے دستبردار ہونے کی وجہ ان کی شادی بتائی جارہی ہے۔ آسٹریلیا کی ٹیم اگلے ماہ تقریباً25سال بعد پاکستان کے دورے پر پہنچے گی، پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 3ٹیسٹ میچ کھیلے جائیں گے۔

 کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق گلین میکسویل مارچ کے آخر میں اپنی شادی کی وجہ سے پاکستان کے دورے سے محروم رہیں گے۔آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے دیگر کھلاڑی ڈیوڈ وارنر، مچل مارش، پیٹ کمنز، مارکس اسٹونس، جوش ہیزل ووڈ، میتھیو ویڈ اور ڈینئل سامس بھی پاکستان سے سیریز کی وجہ سے آئی پی ایل کے ابتدائی میچز میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔میکسویل بھی اپنی شادی کی وجہ سے میلبورن میں ہی رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ پہلے میں بہت خوش تھا کہ شادی کے دوران کوئی سیریز نہیں ہے اور میں سارے میچز کے لئے دستیاب ہوں گا لیکن بعد میں سیریز کا شیڈول تبدیل ہوگیا اور انہی دنوں میں میری شادی ہے لہٰذا میں شرکت نہیں کرسکوں گا۔

یہ بھی پڑھیں: کسی صورت ویکسین نہیں لگواوں گا۔ٹینس سٹار نوواک جوکووچ ڈٹ گئے