فیصل واؤڈانےتاحیات نا اہلی کا فیصلہ چیلنج کر دیا

Feb 15, 2022 | 13:56:PM

(24نیوز)تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر فیصل واؤڈا نے الیکشن کمیشن کی جانب سے تاحیات نااہلی کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق فیصل واؤڈا نے ہائیکورٹ میں وسیم سجاد ایڈووکیٹ کے ذریعے درخواست جمع کرائی جس میں انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ الیکشن کمیشن نا اہلی کا فیصلہ دینے کا مجاز نہ تھا،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ الیکشن کمیشن کا 9 فروری 2022 ء کا نااہلی کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔

واضح رہے کہ چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے گزشتہ ہفتے فیصل واوڈا کو دہری شہریت کیس میں نااہل قرار دیدیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:    بھارتی اداکارہ بھی شاہد آفریدی کی دیوانی نکلی ۔دلی خواہش بتا دی

مزیدخبریں