ویڈیو سکینڈل تحقیقات،ن لیگ نے الیکشن کمیشن میں درخواست جمع کرادی

Feb 15, 2021 | 13:22:PM
  ویڈیو سکینڈل تحقیقات،ن لیگ نے الیکشن کمیشن میں درخواست جمع کرادی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) ن لیگ نے الیکشن کمیشن میں سینٹ انتخابات میں ویڈیو اسکینڈل کی تحقیقات کے لیے درخواست جمع کروا دی۔

تفصیلات کے مطابق ن لیگ کے وکیل جہانگیر جدون نے درخواست الیکشن کمیشن میں جمع کروائی جس میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان، اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، وزیر دفاع پرویز خٹک، چئیرمین پیمرا اور ڈی جی ایف آئی اے کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ جو لوگ ویڈیو اسکینڈل میں ملوث ہیں ان کے خلاف کرپٹ پریکٹسز کے تحت کارروائی کی جائے۔

بعدازاں مسلم لیگ ن کے وکیل جہانگیر جدون نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج مسلم لیگ ن نے مرتضی عباسی کی جانب سے درخواست جمع کروائی ہے جس میں الیکشن کمیشن سے ویڈیو اسیکنڈل کی تحقیقات کرنے کا کہا ہے، پرویز خٹک پر پی ٹی آئی کے ایم پی ایز الزام لگارہے ہیں، اگر الیکشن کے عمل میں کسی نے ووٹ خریدا ہے تو الیکشن کمیشن اس کی تحقیقات کروائے۔

جہانگیر جدون نے کہا کہ حکومت کی بنائی گئی کمیٹی پر ہمیں اعتماد نہیں ہے، ہم نے ڈی جی ایف آئی اے کو بھی فریق بنایا ہے، الیکشن کمیشن سے درخواست کی ہے اس معاملے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کروائی جائیں۔