(24نیوز)سابق وزیراعظم و صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف نے سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں شہبازشریف نے کہاکہ سپریم کورٹ کی جانب سے انتخابات 8 فروری کو یقینی بنانے کا فیصلہ ملک میں جمہوریت اور آئین کی حفاظت کے لئے سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے،سپریم کورٹ نے تحریک انصاف کی جمہوریت اور آئین کے خلاف سازش ناکام بنا دی، سابق وزیراعظم نے کہاکہ تحریک انصاف کی انتخابات سے راہ فرار اختیار کرنے کی کوشش ناکام ہو گئی ہے،واضح ہو گیا کہ تحریک انصاف الیکشن سے بھاگ رہی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: چیف جسٹس نے پی ٹی آئی وکیل کو جھاڑ پلا دی