بڑی عجیب بات ہے کہ فیصلہ دینے والا جج ہی لارجر بنچ کی سربراہی کر رہا ہے،چیف جسٹس پاکستان 

Dec 15, 2023 | 19:57:PM
بڑی عجیب بات ہے کہ فیصلہ دینے والا جج ہی لارجر بنچ کی سربراہی کر رہا ہے،چیف جسٹس پاکستان 
کیپشن: چیف جسٹس فائز عیسیٰ فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(امانت گشکوری)سپریم کورٹ میں لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف درخواست پر چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ یہ بہت عجیب بات ہے کہ فیصلہ دینے والا جج ہی لارجر بنچ کی سربراہی کر رہا ہے،، اگر ایک جج لارجر بنچ بنانے کا فیصلہ دے رہا ہے تو ہم کیسے مداخلت کریں؟ ۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے لاہور ہائیکورٹ فیصلے کیخلاف الیکشن کمیشن کی پٹیشن پر سماعت کی، چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ لاہور ہائیکورٹ اس قسم کا فیصلہ کیسے دے سکتی ہے،سپریم کورٹ کا فیصلہ موجود ہے تو انتخابات میں تاخیر کیسے کی جاسکتی ہے،
چیف جسٹس پاکستان نے استفسار کیا کہ لاہور ہائیکورٹ میں اب کیا صورتحال ہے،وکیل الیکشن کمیشن نے کہاکہ ہائیکورٹ میں پانچ رکنی لارجر بنچ پیر کو کیس کی سماعت کرے گا، چیف جسٹس پاکستان نے استفسار کیا کہ اس پانچ رکنی لارجر بنچ کی سربراہی کون کر رہا ہے؟ وکیل الیکشن کمیشن نے کہاکہ جس جج نے فیصلہ دیا تھا وہی پانچ رکنی لارجر بنچ کی سربراہی کریں گے۔
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ یہ بہت عجیب بات ہے کہ فیصلہ دینے والا جج ہی لارجر بنچ کی سربراہی کر رہا ہے،، اگر ایک جج لارجر بنچ بنانے کا فیصلہ دے رہا ہے تو ہم کیسے مداخلت کریں؟ ۔

یہ بھی پڑھیں: ججز کی بجائے بیورو کریٹس کی ریٹرننگ آفیسرز تعیناتی کیوں کی گئی ؟ وکیل الیکشن کمیشن نے اہم وجہ بتا دی