عمران خان ٹوئٹر پر 13ملین فالوورز والے پہلے پاکستانی وزیراعظم بن گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وزیراعظم پاکستان عمران خان سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر پر چھا گئے اور اب ان کے13ملین فالوورز ہوگئے ہیں۔وہ پہلے پا کستانی وز یر اعظم اور سیاستدان ہیں جن کے اتنی بڑی تعداد میں فا لو ورز ہیں۔
تفصیلات کے مطابق مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم عمران خان کو 13 ملین صارفین نے فالو کرلیا ہے جس کے بعد اب عمران خان پاکستان کے پہلے سیاستدان بن گئے ہیں جن کے ٹوئٹر پر13 ملین فالوورز ہیں۔رواں سال اکتوبر میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر وزیراعظم عمران خان کے 10 ملین سے زائد فالوورز ہوئے تھے۔یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ کچھ عرصہ پہلے تک عمران خان ٹوئٹر پر صرف 18افراد کوفالو کر رہے تھے لیکن گذشتہ دنوں اچانک انھوں نے ان تمام افراد کو ان فالو کر دیا۔