تعلیمی ویزوں میں فراڈ،ہائر ایجوکیشن کمیشن نے الرٹ جاری کر دیا

Aug 15, 2023 | 12:40:PM
تعلیمی ویزوں میں فراڈ،ہائر ایجوکیشن کمیشن نے الرٹ جاری کر دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24 نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)بیرون ممالک کےتعلیمی ویزوں میں فراڈپرایچ ای سی حرکت میں آگئی،ہائر ایجوکیشن کمیشن نے والدین اور طلباء کیلئے الرٹ جاری کر دیا۔

ایچ ای سی کے مطابق سیالکوٹ سےکچھ بددیانت افرادسٹوڈنٹ ویزاپروسیسنگ میں فراڈکررہے،گروہ وسطی ریاستوں میں تعلیمی ویزوں میں دھوکہ دہی کی سرگرمیوں میں ملوث ہیں،دھوکہ دہی کے طریقوں میں ضمانت شدہ داخلے،بھاری فیس،سکالرشپس کے جھوٹےوعدےشامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: الیکشن کمیشن نے بڑی پابندی لگا دی

ایچ ای سی کا کہنا ہے کہ کسی بھی کنسلٹنسی یاایجنسی کی خدمات میں شامل ہونےسےقبل ساکھ،ٹریک ریکارڈکی تصدیق کریں،پروگرامز،سکالرشپس یاویزاکی ضروریات بارےکسی بھی دعوےکی آزادانہ تصدیق کریں،درست معلومات کیلئےمتعلقہ تعلیمی اداروں یاسفارتخانےسےرابطہ کریں۔

یہ بھی پڑھیں: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل؟ اوگرا نے آخر کار قدم اٹھا لیا