پاکستان میں 3 ہزار فلسطینی بچوں کو گود لینے کی خبریں جعلی قرار 

Apr 15, 2024 | 22:07:PM
پاکستان میں 3 ہزار فلسطینی بچوں کو گود لینے کی خبریں جعلی قرار 
کیپشن: فلسطینی سفارتخانہ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(بابر شہزاد ترک)فلسطینی سفارت خانہ نے پاکستان میں 3 ہزار فلسطینی بچوں کو گود لینے کی خبریں جعلی قرار دے دیں۔
ترجمان فلسطینی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ فلسطینی یتیم بچوں کو گود لینے کی سوشل میڈیا خبریں جعلی و غیر قانونی ہے، فلسطینی سفارت خانہ ایسی خبروں کی مذمت کرتا ہے،ترجمان کا کہنا ہے کہ ریاست فلسطین کی پالیسی کے تحت فلسطینی یتیموں کی کفالت صرف ریاست فلسطین کے اندر ہونی چاہئے،فلسطینی یتیموں کی کفالت ریاست کے باہر کرنے کی اجازت نہیں ہے۔
ترجمان کا مزید کہناتھا کہ پاکستان میں کوئی بھی فلسطینی یتیم نہیں آیا ہے،فلسطینی عوام کیلئے عطیات کی اپیلوں کی جعلی خبروں اور الزامات کی طرف توجہ مبذول کرانا چاہتے ہیں، کوئی بھی عطیہ دینے، یتیموں کی کفالت کرنے یا خاندانوں کی مدد کرنے سے پہلے فلسطینی سفارت خانے سے رابطہ کریں،فلسطینی سفارت خانے سے رابطہ کرنے پر سفارت خانہ سرکاری اور معتبر حکام سے رابطہ کروائے گا۔
سفارتخانے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ریاست فلسطین کا سفارت خانہ ان مسائل کے حوالے سے تمام قانونی حقوق محفوظ رکھتا ہے،سفارتخانہ پاکستانی حکام کے تعاون سے اس معاملے کی پیروی کرے گا،ہم پاکستانی بھائیوں کے تعاون پر ان کی تعریف اور شکریہ ادا کرتے ہیں، ہم پاکستانی صدر، وزیر اعظم، سرکاری افسران اور پاکستانی فوج کے بھی شکر گزار ہیں،ہم اداروں اور شخصیات کو بھی سراہتے ہیں جنہوں نے تسلیم شدہ پاکستانی اداروں کے ذریعے کام کیا، ترجمان نے کہاکہ ہم یقین دلاتے ہیں کہ عطیات فلسطین غزہ کیلئے بھیجے گئے تھے،پاکستانی وزارت خارجہ، این ڈی ایم اے، الخدمت فاؤنڈیشن کے تعاون کے ذریعے امداد غزہ بھیجنے کا سلسلہ جاری ہے، پاکستانی ہلال احمر، دیگر ادارے اور شخصیات بھی اس عمل میں شریک ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ملک بھر میں مزید بارشوں کی پیشگوئی