سام سنگ کا چپ پراڈکٹس کی پیداوار کم کرنے کا فیصلہ

Apr 15, 2023 | 15:07:PM
سام سنگ کا چپ پراڈکٹس کی پیداوار کم کرنے کا فیصلہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) موبائل ساز الیکٹرانک کمپنی سام سنگ کا کہنا ہے کہ کم منافع کے باعث چپ پراڈکٹس کی پیداوار میں کمی کی جائے گی۔

سام سنگ الیکٹرانکس نے گزشتہ روز اعلان کیا ہے کہ رواں سال کی پہلی سہ ماہی آپرینٹنگ منافع میں 96 فیصد تک کمی آنے اور عالمی سیمی کنڈکٹر مارکیٹ میں مندی  کی وجہ سے جپ پراڈکٹس کی پیداوار میں خاطر خواہ کمی کی جائے گی۔

دنیا کی سب سے بڑی میموری چپ اور ٹی وی بنانے والی اس کمپنی کے حصص میں ابتدائی ٹریڈنگ میں 3 فیصد اضافہ ہوا، جبکہ اس کی حریف کمپنی ایس کے ہائی نکس کے شیئرز میں 5 فیصد ا اضافہ ہوا کیونکہ سرمایہ کاروں نے قیمتوں کے تعین کی طاقت کو محفوظ رکھنے کیلیے پیداوار میں کمی کے منصوبوں کا خیرمقدم کیا۔

یہ بھی پڑھیں: 

سام سنگ نے تخمینہ لگایا ہے کہ اس کا آپریٹنگ منافع جنوری سے مارچ میں 600 بلین وان یعنی ساڑھے 455 ملین امیریکی ڈالر تک گر گیا ہے۔ جو کہ ایک سال پہلے 14.12 ٹریلین وان تھا، ایک مختصر ابتدائی آمدنی کے بیان میں۔ یہ 14 سالوں میں کسی بھی سہ ماہی کا سب سے کم منافع ہے۔

بین الاقوامی سطح پر میموری کی طلب میں تیزی سے کمی آئی ہے اور صارفین معاشی حالات کے باعث اپنی ہی انوینٹری سے استفادہ کر رہے ہیں۔ اس لیے کمپنی کے منافع میں بڑی کمی آئی ہے اور اسی کے پیش نظر کمپنی نے اپنی پراڈکشن کو کم کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔