امریکا: ٹیکساس کے ڈیری فارم میں دھماکہ، ہزاروں مویشی ہلاک

Apr 15, 2023 | 12:00:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) امریکا کی ریاست کے ایک ڈیری فارم میں ہولناک دھماکے اور آتشزدگی سے 18 ہزار مویشی ہلاک ہوگئے۔

یہ دھماکا اور اس کے بعد آگ لگنے کا واقعہ امریکی ریاست ٹیکساس کے ڈمٹ ٹاؤن کی ساؤتھ فوک ڈیری فارمز میں پیش آیا، ایگریکلچر کمشنر سڈ ملر نے اس حوالے سے اپنے بیان میں کہا کہ یہ ریاست کی تاریخ کی سب سے جان لیوا آتشزدگی تھی۔

واشنگٹن ڈی سی میں قائم اینیمل ویلفیئر انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے بھی 18 ہزار گائیں کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔

فائر فائٹرز اور پولیس جائے وقوعہ پہنچے تو معلوم ہوا کہ ایک شخص آگ میں پھنسا ہوا ہے، جسے آگ سے نکال کر بذریعہ ہیلی کاپٹر اسپتال منتقل کیا گیا جس کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔

مزید پڑھیں: جاپان کے وزیراعظم کی تقریر کے دوران دھماکہ، بھگدڑ مچ گئی

میڈیا رپورٹس کے مطابق انتظامیہ کی جانب سے دھماکے کی وجوہات معلوم کرنے کی کوشش کی جارہی ہیں تاہم انتظامیہ کا خیال ہےکہ فارم میں موجود مشینری کی وجہ سے میتھین گیس سے آتشزدگی کی کیفیت پیدا ہوئی جس سے دھماکا ہوا۔

انتظامیہ کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں کچھ گائیں زخمی بھی ہوئی ہیں اور کچھ کو بچا لیا گیا ہے۔

ایک رپورٹ کے مطابق امریکا میں 2013 سے اب تک تقریباً 6.5 ملین فارم کے جانور گودام میں لگنے والی آگ کے باعث ہلاک ہو چکے ہیں، جن میں تقریباً 60 لاکھ مرغیاں اور تقریباً 7,300 گائے ہیں۔