انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں  کمی ،اوپن مارکیٹ میں اضافہ

Apr 15, 2022 | 10:05:AM
انٹر بینک, ڈالر, قدر , کمی
کیپشن: انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں  کمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں  کمی ،اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ۔
تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 11 پیسے سستا ہوگیا،انٹر بینک میں ڈالر 181.69 روپے سے کم ہوکر 181.58روپے پر بند ہوا،ایک دن میں روپے کی قدرمیں 0.06 فیصد بہتری ہوئی ۔سیاسی استحکام آنے کے بعد روپے کی قدر میں 3.50 فیصد بہتری ہوچکی ہے ۔ ڈالر 189 روپے کی بلند سطح سے اب تک 7.74 روپے سستا ہوچکا ہے۔
واضح رہے کہ7 اپریل کو انٹربینک میں ڈالر 188.18 روپے کی بلند ترین سطح پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب اوپن کرنسی مارکیٹ  میں ڈالر 20 پیسے اضافے سے 182 روپے کا ہوگیا۔ اوپن مارکیٹ میں یورو 1 روپے کمی سے 196.50 روپے کا ہوگیا،اوپن مارکیٹ میں برطانوی پاونڈ 1 روپے سستا ہوکر 238 روپے کا ہوگیا ،امارتی درہم 30 پیسے مہنگا ہوکر 49.50 روپے کا ہوگیا،سعودی ریال 10 پیسے اضافے سے 48.60 روپے کا ہوگیا،اوپن مارکیٹ میں یورو 1 روپے کمی سے 196.50 روپے کا ہوگیا،اوپن مارکیٹ میں برطانوی پاونڈ 1 روپے سستا ہوکر 238 روپے کا ہوگیا، امارتی درہم 30 پیسے مہنگا ہوکر 49.50 روپے جبکہ سعودی ریال 10 پیسے اضافے سے 48.60  روپے کا ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں:اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں کمی۔۔ 10 ارب 84 کروڑ ڈالر رہ گئے