ڈی جی آئی ایس پی آر کے بیان پر امریکی محکمہ خارجہ کا موقف بھی سامنے آ گیا

Apr 15, 2022 | 01:46:AM
پاک فوج کے ترجمان، بیان، امریکی محکمہ خارج
کیپشن: ترجمان امریکی محکمہ خارجہ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک )پاک فوج کے ترجمان کے بیان پر امریکی محکمہ خارجہ کا بیان بھی آگیا،کہتے ہیں پاکستانی فوج کے ترجمان کے بیان سے اتفاق کرتے ہیں ۔
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نیڈپرائس سے پریس کانفرنس کے دوران سوال کیا گیا”ترجمان پاکستان فوج نے کہاسابق حکومت کیخلاف کوئی سازش نہیں ہوئی “جس پر امریکی محکمہ خارجہ نے کہاکہ ہم پاک فوج کے ترجمان کے بیان سے اتفاق کرتے ہیں ۔
ترجمان کا مزید کہناتھا کہ پاکستان کے نئے وزیراعظم شہبازشریف کو مبارکباد پیش کرتے ہیں،امریکی محکمہ خارجہ نے کہاکہ پاکستان میں کسی ایک جماعت کی حمایت نہیں کرتے ، وزیراعظم شہبازشریف اور ان کی حکومت کے ساتھ کام کرنے کے منتظر ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں: شہباز شریف کابینہ میں کس کو کونسی وزارت ملے گی؟ اہم خبر