شوگر سکینڈل : نیب نے اہم شخصیات کے بیانات ریکارڈ کر لئے

Apr 15, 2021 | 15:07:PM
شوگر سکینڈل : نیب نے اہم شخصیات کے بیانات ریکارڈ کر لئے
کیپشن: چینی کا گودام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)شوگر سکینڈل میں اہم پیشرفت ہوئی ہے ، نیب نے اہم شخصیات کے بیانات قلمبند  کر لئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف کے قریبی ساتھی جاوید کیانی نیب کے سامنے شامل تفتیش ہوئے، ان کا بیان قلمبند کر لیا گیا ۔جاوید کیانی کو نیب نے بطور وائس چئیرمین شوگر ملز ایسوسی ایشن طلب کیا تھا ۔ چئیرمین شوگر ملز ایسوسی ایشن سکندر پاشا سے بھی ابتدائی پوچھ گچھ کر لی گئی ہے۔وزارت صنعت و  پیداوار کے افسر خضر حیات بھی شامل تفتیش ہو گئے ہیں،صنعت و  پیداوار کے اکاونٹنٹ مزمل پاشا کا بیان بھی ریکارڈ کر لیا گیا ۔اس موقع پر وزارت صنعت و پیداوار کے افسران نے شوگر سبسڈی سے متعلق ریکارڑ نیب کو فراہم کیا۔ اس کے علاوہ نیب نے کین کمشنر پنجاب سے بھی اہم ریکارڈ حاصل کر لیا جبکہ شوگر سکینڈل میں مزید افراد کی طلبی کا امکان ہے۔ چیف سیکرٹری،  سیکرٹری کیبنٹ پنجاب اور صوبائی محکمہ زراعت سے بھی ریکارڈ قبضے میں لیا جا چکاہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایسا بھی ممکن ہے ۔۔اب کورونا ویکسین بھی چوری ہونی لگی۔۔۔!