طاقتور پیسہ باہر لے جاتا ہے،غریب جیل جاتا ہے : وزیراعظم

Apr 15, 2021 | 12:24:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ  طاقتور پیسہ باہر لے جاتا ہے،غریب جیل جاتا ہے۔ کرپٹ آدمی پیسہ باہر لے جاکر بھی ملک کو نقصان پہنچاتا ہے۔طاقتور کو قانون کے نیچے نہ لانے والی قوم کبھی طاقتور نہیں بن سکتی۔ وفاقی حکومت ہرسال 5.5 ارب روپے اسکالرشپس پرخرچ کرے گی۔

وفاقی دارالحکومت میں رحمت اللعالمین ﷺاسکالرشپ پروگرام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ چور پیسہ چوری کرکے منی لانڈرنگ کررہاہے ۔قانون کی بالادستی کے بغیر معاشرہ تقرقی نہیں کرسکتا۔ہم قانون کی بالادستی کی جنگ لڑرہے ہیں ہرحال میں یہ جنگ جیتیں گے۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ کوشش ہے رحمت اللعالمین ﷺ اسکالر شپ پروگرام ملک بھر میں شروع ہو، وفاقی حکومت ہرسال 5.5 ارب روپے اسکالرشپس پر خرچ کرے گی۔یہ اسکالر شپ صرف مسلمان بچوں کیلئے ہی نہیں، سب کیلئے ہیں۔ نبی پاکؐ کی سیرت پوری دنیا کیلئے مشعل راہ ہے، آپؐ کی تعلیمات پر عمل کر کے فلاحی معاشرے کی بنیاد رکھی جا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسکالرشپ پروگرام میں وفاقی حکومت بھی تعاون کررہی ہے، وفاقی حکومت کی جانب سے ساڑھے 3 لاکھ اسکالر شپس دیئے جائیں گے۔

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا تقریب سے خطاب میں کہنا تھا کہ رحمت اللعالمین اسکالرشپ پروگرام پاکستان میں انقلاب برپا کر دے گا، اسلام تعلیم کے فروغ پر زور دیتا ہے، قرآن کی پہلی وحی بھی پڑھنے کے حوالے سے آئی، تعلیم کسی بھی معاشرے کا بنیادی عنصرہے، اس کےبغیرکوئی بھی معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا۔ رحمت اللعالمین ﷺ اسکالر شپ پروگرام میں 50 فیصد اسکالر شپس خواتین کیلئےمختص کیے گئے ہیں۔