عوام کیلئے خوشخبری۔۔ آج پیٹرول کتنے روپےسستا ہونے جارہا ہے؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) مہنگائی کی چکی میں پستے عوام کیلئے ریلیف کا جھونکا۔۔ اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری پٹرولیم ڈویژن کو بھجوادی۔ وزیراعظم عمران خان کی منظوری کے بعد نئی قیمتوں کا اعلان آج شام تک ہوجائے گا۔
اوگرا کی سمری کے مطابق پٹرولیم مصنوعات2روپے فی لٹرتک سستی ہونےکا امکان ہے۔سمری میں پٹرول 2 روپے فی لٹرسستا کرنے کی سفارش کی گئی ہے جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 108.35 روپے ہو جائے گی۔ڈیزل کی قیمت میں بھی 2 روپے کمی کی تجویز دی گئی جس کے بعد ڈیزل کی قیمت کم ہو کر 111.08 روپے ہو جائے گی ۔ واضح رہے کہ قیمتوں میں کمی 15 دن کیلئے تجویز کی گئی ہے۔اوگرا سمری میں پٹرولیم لیوی میں اضافہ نہ کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔وزیر اعظم کی منظوری کے بعد نئی قیمتوں کا اعلان آج شام کو ہو گا۔