95 فیصد پاکستانیوں کی محفوظ روزگار کی امید ٹوٹ گئی ، حالیہ سروے میں ہولناک انکشاف

Sep 14, 2023 | 12:00:PM
95 فیصد پاکستانیوں کی محفوظ روزگار کی امید ٹوٹ گئی ، حالیہ سروے میں ہولناک انکشاف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان میں جاری معاشی اور سیاسی عدم استحکام نے 95 فیصد شہریوں سے محفوظ روگار کی امید بھی چھین لی ۔

تفصیلا ت کے مطابق پاکستان سمیت دنیا بھر میں سماجی اور فلاحی سروے کرنے کے  حوالے سے مشہور فرم اپسوس نے پاکستانی شہریوں میں ان کے روزگار سے متعلق سروے  کیا ہے جس کے نتائج نے حیرت انگیز  اعدادوشمار بیان کیے ہیں ، ان اعدادو شمار نے ارباب اختیار سمیت ہر شخص کی آنکھیں کھول  دی ہیں،  سروے رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ  گزشتہ ایک سال میں پاکستانیوں میں بے روز گار ہونے کا خطرہ تشویشناک حد تک بڑھ گیا ہے ، تقریباّ95 فیصد پاکستانی ملکی حالات کے باعث بے روزگاری کے خوف میں اور صرف صرف 5 فیصد افراد کو روزگار محفوظ ہونے کا یقین ہے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ سروے میں 63 فیصد پاکستانیوں نے  انکشاف کیا کہ خود ان کی یا کسی جاننے والے کا روزگار گزشتہ ایک سال میں چھن گیا جبکہ 99 فیصد  افراد نے روز مرہ استعمال کی اشیاء کی خریداری میں مشکل ہونے جب کہ 99 فیصد نے ہی گھر یاگاڑی جیسی  بڑی خریداری کےبارے میں پُر اعتماد نہ ہونے کا کہا ۔

سروے کے مطابق 96 فیصد پاکستانی مستقبل میں مالی ضروریات پوری کرنے کےلیے بچت اور سرمایہ کاری کی سکت نہ ہونے کا اظہار کرتے نظر آئے۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستانی لڑکیاں مقابلہ حسن ’’مس یونیورس‘‘ کیلئے منتخب، مفتی تقی عثمانی برہم