نورمقدم قتل کیس, عدالت نے بڑا حکم دے دیا

Sep 14, 2022 | 15:33:PM
نورمقدم قتل کیس, عدالت نے بڑا حکم دے دیا
کیپشن: نورمقدم قتل کیس
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) نورمقدم قتل کیس میں سزا کے خلاف مجرموں کی اپیل،اسلام آباد ہائیکورٹ نے پیپر بکس کی تیاری کا حکم دے دیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں نورمقدم قتل کیس کی سماعت ہوئی،جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نےسزا کے خلاف اپیلوں پر سماعت کی۔سماعت کے دوران عدالت نے استفسار کیا کہ مرکزی مجرم ظاہر جعفر نے وکیل مقرر کیا ہے یا نہیں؟۔جسٹس عامر فارق نے ریمارکس دیے کہ اگر کوئی وکیل نہیں ہے تو پھر عدالت وکیل دے گی۔

عدالت کو بتایا گیا کہ مرکزی مجرم ظاہر جعفر نے اپنا وکیل مقرر کردیا ہےجس پرعدالت نے پیپر بکس کی تیاری کا حکم دیتے ہوئے سماعت 5 اکتوبر تک ملتوی کردی۔مدعی نے مرکزی مجرم کے والدین اور تھراپی ورکس کے 6ملازمین کی بریت چیلنج کررکھی ہے۔ مدعی مقدمہ نے ظاہر جعفر ، افتخار اور جان محمد کی سزا بڑھانے کی اپیل بھی دائر رکھی ہے۔

 واضح رہے کہ 24 فروری 2022 کو اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت کے جج عطا ربانی نے نور مقدم کیس میں مرکزی مجرم ظاہر جعفر کو سزائے موت سنائی تھی۔