الیکشن کمیشن کا فواد چودھری اور اعظم سواتی کو نوٹس بھیجنے کا فیصلہ, الزامات مسترد

Sep 14, 2021 | 16:42:PM
الیکشن کمیشن کا فواد چودھری اور اعظم سواتی کو نوٹس بھیجنے کا فیصلہ, الزامات مسترد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)الیکشن کمیشن نے وفاقی وزیر اعظم سواتی کے الزامات کو مسترد کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق   وفاقی وزراء کے الزامات پر چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں اجلاس ہوا، جس میں ممبران اور الیکشن کمیشن حکام نے شرکت کی،الیکشن کمیشن کا وفاقی وزیر اعظم سواتی کی جانب سے پیسے پکڑنے کے الزامات پر ثبوت مانگنے کا فیصلہ کیا گیا، وفاقی وزیر فواد چودھری اور اعظم سواتی کو بیانات پر نوٹس جاری کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

 ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے وفاقی وزراء کے الزامات پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن آئینی ادارہ ہے، الزامات بے بنیاد اور ناقابل قبول ہیں۔ الیکشن کمیشن نے وفاقی وزراء کے بیانات کا ریکارڈ پیمرا سے طلب کر لیا الیکشن کمیشن تمام ریکارڈ دیکھ کر مزید کاروائی کرنے کا فیصلہ کرے گا۔

الیکشن کمیشن نے وفاقی وزیر اعظم سواتی کے الزامات کو مسترد کر دیا

یہ بھی پڑھیں:    چاند اور انسانی نیند میں پراسرار تعلق ۔۔۔۔مردوں کی نیند متاثر