شہری کو حبس بے جاء میں رکھ کر پیسے بٹورنے والے 3 ایف آئی اے اہلکار معطل

Oct 14, 2023 | 17:50:PM
شہری کو حبس بے جاء میں رکھ کر پیسے بٹورنے والے 3 ایف آئی اے اہلکار معطل
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اسرار احمد) ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل کے افسران کا شہری کو حبس بے جاء میں رکھ کر 3 کروڑ روپے بٹورنے کے معاملے میں انکوائری کا حکم جاری کرکے واقعے میں ملوث تمام اہلکاروں کو معطل کردیا گیا۔ 

ایف آئی اے حکام کے مطابق معطل شدہ تمام اہلکاروں کو سائبر کرائم سرکل اسلام آباد رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا۔ ملزمان کیخلاف انٹی کرپشن سرکل لاہور میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ملزمان کیخلاف محکمانہ انکوائری جاری ہے، انکوائری رپورٹ کے مطابق سزائیں دی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیے: عطاء اللہ کے قریبی ساتھی قاتلانہ حملے میں جاں بحق

 ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے کے انسپکٹر وقاص اور فخر عباس نے ٹیم کے ہمراہ ہری پور سے شہری ماجد کو اغواء کیا۔ ملزم اہلکاروں نے شہری ماجد سے 3 کروڑ روپے تاوان وصول کرنے کے بعد چھوڑ دیا تھا۔