فنڈز کی غیر قانونی واپسی سے متعلق نیب تحقیقات: عمران خان کابینہ ارکان کی طلبی

Oct 14, 2022 | 12:21:PM
برطانیہ سے فنڈز کی غیر قانونی واپسی سے متعلق نیب تحقیقات میں سابق وزیراعظم عمران خان کی کابینہ ارکان کی طلبی کا سلسلہ جاری ہے
کیپشن: نیب اور عمران خان کابینہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فرزانہ صدیق) برطانیہ سے فنڈز کی غیر قانونی واپسی سے متعلق نیب تحقیقات میں سابق وزیراعظم عمران خان کی کابینہ ارکان کی طلبی کا سلسلہ جاری ہے۔

نیب راولپنڈی نے آج دو مزید سابق وزراء کو طلب کر رکھا ہے۔ سابق وزیر شفقت محمود کو 11 بجے جبکہ شیریں مزاری کو 2 بجے نیب راولپنڈی طلب کیا گیا ۔ دونوں سابق وزراء کو تین دسمبر 2019 کی کابینہ میٹنگ کا ریکارڈ آج ساتھ لانے کی ہدایت کی گئی۔

نیب نے عمران خان کابینہ کے 21 ارکان کے طلبی کے نوٹس جاری کر رکھے ہیں۔ پی ٹی آئی رہنماؤں کے بیان کی روشنی میں عمران خان کو طلب کیا جائے گا۔

اس سے قبل مراد سعید، غلام سرور خان، پرویز خٹک، حماد اظہر، زبیدہ جلال، احمد ریاض طلبی کے باوجود پیش نہ ہوئے۔ پی ٹی آئی وکیل فیصل چوہدری تین روز قبل پانچ ارکان کے جواب جمع کروانے نیب آفس گئے۔ نیب نے فیصل چوہدری سے جواب وصول کرنے سے انکار کر دیا تھا۔