میدان عرفات دنیا کا گرم ترین مقام بن گیا

Oct 14, 2021 | 15:32:PM
 میدان عرفات، گرم ترین ،دن
کیپشن: میدان عرفات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) میدان عرفات دنیا کا گرم ترین مقام بن گیا ہے ، تازہ ترین درجہ حرارت 43 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

العریبہ اردو کی ویب رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے ماہر موسمیات ڈاکٹر عبداللہ المسند نے ٹویٹر پر ایک پوسٹ میں بتایا کہ بدھ کو  مکہ معظمہ میں گرم ترین دن گزرا۔ دن کے وقت سورج کی تپش عروج پر رہی ۔المسند نے موسم پر معلومات شائع کرنے والی ویب سائٹ کا حوالہ دیا ہے۔  ویب سائٹ کی معلومات کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سعودی عرب دُنیا کے گرم ترین علاقوں میں شامل رہا جبکہ مکہ معظمہ اور عرفات کا درجہ حرارت 43 درجے سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

یاد رہے کہ عرفات مقامات مقدسہ میں وہ واحد مقام ہے جو حدود حرم سے باہر واقع ہے۔ یہ چھوٹی چھوٹی پہاڑیوں پر مشتمل ہے اور اس کے اطراف میں میدان عرفات کمان کی شکل میں ہے۔ میدان عرفات مکہ اور طائف کو ملانے والی شاہراہ پر واقع ہے۔ یہ مقام مکہ مکرمہ سے 22 کلو میٹر، منیٰ سے 10 اور مزدلفہ سے 6 کلومیٹر کی مسافت پر ہے۔

یہ بھی پڑھیں: لیڈی ڈاکٹرسے ناجائر تعلقات،سیاسی رہنما کے شوہر کی جوتوں سے پٹائی،تصاویر وائرل