ورلڈ کپ میں ناقص کارکردگی ،حارث رؤف اور شاہین آفریدی کے اُستاد نے وجہ بتا دی

Nov 14, 2023 | 17:17:PM
ورلڈ کپ میں ناقص کارکردگی ،حارث رؤف اور شاہین آفریدی کے اُستاد نے وجہ بتا دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب  ڈیسک ) ورلڈ کپ 2023میں   پاکستان کے ٹاپ بولرز حارث رؤف اور شاہین شاہ آفریدی کی ناقص کارکردگی کے  بعد انہیں گیند بازی  کے گر سکھانے والے  لاہور قلندرز کے ڈائریکٹر عاقب جاوید کا کہنا ہے کہ حارث اور شاہین کو ون ڈے کیلئے نہیں ٹی ٹوئنٹی کیلئے ٹرین کیا تھا وہ خالصتا ٹی 20 بولرز ہیں ۔ 

عاقب جاوید کی جانب سے کہا گیا کہ آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے بولرز کی ناقص کارکردگی کے بعد ان پر سخت تنقید کی جارہی ہے،ہم نے شاہین اور حارث کو ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے لیے ٹرین کیا، مجھے پچھلے ہفتے سے گالیاں دی جارہی ہیں کہ حارث ٹھیک بولنگ نہیں کروا رہا، شاہین مڈل اوورز صحیح نہیں کروا رہا، ہم نے انہیں خالص ٹی ٹوئنٹی کے لیے ٹرین کیا تھا ون ڈے کرکٹ کے لیے نہیں'۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ 'ہم نے پاکستان کو انہیں بطور ٹی ٹوئنٹی بولرز دیا تھا لیکن مینجمنٹ انہیں ون ڈے کھلارہی ہے'۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کا ورلڈکپ کا سفر ختم ہوچکا ہے جب کہ جنوبی افریقا، نیوزی لینڈ، آسٹریلیا اور بھارت ون ڈے ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں پہنچنے والی ٹیمیں ہیں۔