کہیں بارش،کہیں تیز ہواؤں کا زور،سورج بھی آگ برسائے گا

May 14, 2023 | 10:48:AM
 محکمہ موسمیات کی جانب سے شہر لاہور میں گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(کومل اسلم) ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا۔ تاہم بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان ، کشمیر اور اس سے ملحقہ علاقوں میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کی توقع ہے۔

شہر لاہور میں گرمی کی لہر جاری ہے۔ شہر کا موجودہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ کم سے کم درجہ حرارت 24 ڈگری جبکہ زیادہ سے زیادہ  39 ڈگری ریکارڈ کیا جانے کا امکان ہے۔

لاہور میں فضائی آلودگی میں مزید اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ پاکستان کے آلودہ شہروں کی فہرست میں لاہور دوسرے نمبر پر آگیا ہے۔شہر میں آلودگی کی مجموعی شرح 119ریکارڈ کی گئی ہے۔ شاہدرہ 151،انارکلی 189، فیز 8 ڈی ایچ اے میں شرح148 ریکارڈ، سید مراتب علی روڈ 124 اور یو ایس قونصلیٹ میں آلودگی کی شرح 122ریکارڈ کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  چھ بچوں کی مثال ماں

دوسری جانب کراچی میں پارہ 37 ڈگری تک پہنچنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات نے دادو اور مٹھی میں درجہ حرارت 49 ڈگری، سبی میں 47، بہاولپور اور ڈیرہ غازی خان میں 44 ڈگری تک جانے کی پیشگوئی کی ہے۔پاکستان کے بیشتر علاقوں میں شدید گرمی کی لہر جاری ہے اور سندھ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب میں عوام کا گرمی سے برا حال ہے۔ 

محکمہ موسمیات نے آج بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان ، کشمیر کے چند مقامات پر بارش کی پیشگوئی کی ہے۔