فی تولہ سونا پھر سینکڑوں روپے مہنگا 

Mar 14, 2023 | 17:32:PM
 فی تولہ سونا پھر سینکڑوں روپے مہنگا 
کیپشن: سونا(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سونا خریدنے والوں کیلئے بری خبر،ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج 2300 روپے کا بڑا اضافہ ہوا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 2300 روپے بڑھی ہے جس کے بعد فی تولہ سونے کا بھاؤ  2 لاکھ ایک ہزار 500 روپے ہوگیا ہے،اس کے علاوہ 10 گرام سونے کا بھاؤ 1972 روپے اضافے سے 172754 روپے ہے۔

عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 32 ڈالر اضافے کے بعد 1866 ڈالر فی اونس ہوگیا ہے۔

دوسری جانب  ڈالر سستا ہونے کے بعد پھر مہنگا ہوگیا ، کاروباری ہفتہ کے دوسرے روز کاروبار شروع ہوتے ہی انٹر بینک میں امریکی ڈالر 281.61روپے سے کم ہوکر 281 روپے پر آگیا۔پھر مہنگا ہونا شروع ہوا تھا انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ دیکھا جارہا ہے اور ڈالر کی قیمت میں 14 پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔

 گزشتہ روز کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اضافہ دیکھا گیا اور ڈالر 84 پیسے مہنگا ہوکر 281.61 روپے پر بند ہوا۔انٹربینک میں اس وقت ایک امریکی ڈالر کی قیمت 281 روپے 75 پیسے ہے۔