95 ویں اکیڈمی آسکر ایوارڈز 2023ء کی تقریب میں جیتنے والی فلم   آسکر ایوارڈز کا میلہ کس نے لُوٹا؟

Mar 14, 2023 | 15:55:PM
 لاس اینجلس میں 95 ویں اکیڈمی ایوارڈز میں اعلان کردہ فاتحین اور نامزد افراد کی چند فہرست یہ ہیں۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) لاس اینجلس میں 95 ویں اکیڈمی ایوارڈز میں اعلان کردہ فاتحین اور نامزد افراد کی چند فہرست یہ رہیں۔

مریکی ریاست لاس اینجلس میں 95ویں اکیڈمی ایوارڈز کا انعقاد اتوار کو ہوا جس میں دنیا بھر سے شوبز کی دنیا سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔

بہت ہی کم بجٹ سے بننے والی فلم ایوری تھنگ ایوری وئیر آل ایٹ ونس نے آسکر ایوارڈز کا میلہ اپنے نام کرلیا ہے۔

 95 ویں اکیڈمی ایورڈز میں 2 کروڑ ڈالرز سے بھی کم بجٹ میں بننے والی اس فلم نے مجموعی طور پر 7 ایوارڈز اپنے نام کیے۔

 بہترین فلم، ڈائریکٹر Daniel Kwan اور Daniel Scheinert، بہترین اداکارہ (مچل یوہ)، بہترین معاون اداکار (کی ہوئے کوان) اور معاون اداکارہ (جیمی لی کرٹس)، اوریجنل اسکرین پلے اور فلم ایڈیٹنگ کے ایوارڈز اس سائنس فکشن فلم کے نام رہے۔

اس فلم کو تیار کرنے والے اسٹوڈیو اے 24 کی ایک اور فلم دی وہیل نے بہترین اداکار برینڈن فریزر اور میک اپ اینڈ ہیئر اسٹائلنگ کے ایوارڈز اپنے نام کیے۔

اس سال پہلی بار ایک ایشیائی خاتون مچل یوہ نے بہترین اداکارہ کا ایوارڈ اپنے نام کیا جبکہ بلیک پینتھر واکھنڈا فار ایور کے لیے روتھ کارٹر نے بیسٹ کاسٹیوم ڈیزائن کا ایوارڈ جیتا۔

وہ پہلی سیاہ فام خاتون ہیں جو 2 آسکر ایوارڈز جیتنے میں کامیاب ہوئی ہیں۔ 

2022 میں سب سے زیادہ بزنس کرنے والی فلمیں اواتار دی وے آف واٹر اور ٹاپ گن میورک نے ویژول ایفیکٹس اواتار اور ساؤنڈ ایڈیٹنگ ٹاپ گن میورک کے ایوارڈز اپنے نام کیے۔

 ان کا کہنا تھا کہ ’خواب سچ ثابت ہوتے ہیں۔‘ انہوں نے فلم ’ایوری تھنگ ایوری ویئر آل ایٹ ونس‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔

بہترین معاون اداکارہ کا ایوارڈ بھی فلم ’ایوری تھنگ ایوری ویئر آل ایٹ ونس‘ کی جیمی لی کرٹس کو دیا گیا۔

برجر کے ساتھ کامیرر اور فلم میں شامل دیگر افراد نے اسٹیج پر شمولیت اختیار کی۔

ایوارڈز کی دوڑ میں دوسرے نمبر پر پہلی عالمی جنگ پر بنائی جانے والی جرمن فلم ’آل کوایئٹ آن دی ویسٹرن فرنٹ‘ نے چار ایوارڈز اپنے نام کیے جن میں بہترین عکس بندی، بہترین بین الااقوامی فلم اور بہترین اوریجنل سکور جیسے ایوارڈز شامل ہیں۔

بہترین دستاویزی فلم کا ایوارڈ روسی اپوزیشن رہنما الیکسی نوالنے پر بنائی گئی ڈاکیومینٹری کو دیا گیا۔

جبکہ انڈین فلم ’آر آر آر‘ کے گانے گانے ’ناٹو ناٹو‘ کو بہترین اوریجنل سونگ کا ایوارڈ دیا گیا۔

بہترین اینی میٹڈ فلم کی کیٹگری میں گیورمو دیل تورو کی پنوکیو فاتح رہی۔