پاکستان میں کسی ایک سیاسی امیدوار کی حمایت نہیں کرتے:امریکا

Mar 14, 2023 | 11:08:AM
 پاکستان میں کسی ایک سیاسی امیدوار کی حمایت نہیں کرتے:امریکا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)امریکا نے کہا ہے کہ امریکا پاکستان میں کسی ایک سیاسی امیدوار کی حمایت نہیں کرتا۔ نہ ہی ایک پارٹی کو دوسری پارٹی پر ترجیح دیتاہے۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نیڈ پرائس کا کہنا ہے۔امریکاپاکستان میں صرف آئینی نظام کی حمایت کرتا ہے۔پاکستان میں سیاسی پارٹیوں کے درمیان ملکی سیاست پرامریکا غیرجانب دار ہے۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کی پریس بریفنگ میں پاکستان میں رجیم چینج سے متعلق سوال پر نیڈ پرائس نے کہا کہ پاکستان میں سابق حکومت کی تبدیلی پرامریکا کا واضح اور مستقل مؤقف ہے۔امریکا پاکستان میں کسی ایک سیاسی امیدوار کی حمایت نہیں کرتا۔ نہ ہی ایک پارٹی کو دوسری پارٹی پر ترجیح دیتاہے ۔ ہم دنیا بھر میں جمہوری، آئینی اور قانونی اصولوں کی پرامن برقراری کی حمایت کرتے ہیں اور یقیناً پاکستان بھی اس میں شامل ہے۔

ضرور پڑھیں :عمران خان نے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری چیلنج کر دیئے
مودی سرکار کی جانب سےانسانی حقوق کی پامالیوں سےمتعلق سوال پر ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نیڈ پرائس نے کہاامریکا دنیا بھر میں انسانی حقوق کا دفاع کرتا ہے۔اگربات بھارت،پاکستان یاکسی اورملک کی بھی ہو تو تب بھی ہمارا ایک ہی مؤقف ہے۔امریکا انسانی حقوق کاعلم بردار ہے۔