ڈاکٹرز نےجہانگیر ترین کو فوری سفر سے روک دیا،مزید ایک ہفتہ برطانیہ میں قیام کی ہدایت
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)ڈاکٹرز نے پی ٹی آئی کے ناراض رہنما جہانگیر ترین کو فوری سفر سے روک دیا، جہانگیر ترین کی رواں ہفتے پاکستان واپسی متوقع تھی۔
تفصیلات کے مطابق ڈاکٹرز نے پی ٹی آئی کے ناراض رہنما جہانگیر ترین کو مزید ایک ہفتہ برطانیہ میں قیام کی ہدایت کرتے ہوئے فوری سفر سے منع کردیا۔ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین کی رواں ہفتے پاکستان واپسی متوقع تھی، پی ٹی آئی کے ناراض رہنما ان دنوں علاج کی غرض سے لندن میں مقیم ہے۔ذرائع نے کہا تھا کہ جہانگیر ترین کی واپسی کے بعد ترین گروپ کی جانب سے اپنا آئندہ کا لائحہ عمل تیار کیا جائے گا۔ذرائع نے دعویٰ کیا تھا کہ ترین گروپ کی آئندہ ہفتہ ہی ن لیگ کےساتھ ملاقات کا امکان ہے جبکہ ترین گروپ کی پرویز الٰہی سے بھی ملاقات ہوگی، ان اہم ملاقاتوں سے قبل ترین گروپ کا مشاورتی اجلاس ہوگا جس میں سیاسی ملاقاتوں پر تفصیلی مشاورت ہوگی۔خیال رہے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے مسلم لیگ ن اور ترین گروپ کے ارکان صوبائی اسمبلی سے ملاقات کی تھی، جس میں مسلم لیگ ن اور ترین گروپ کے ارکان صوبائی اسمبلی نے عثمان بزدار کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: اہم انکشاف : کورونا سے ذہنی امراض کی شرح میں25فیصد اضافہ