سینٹ الیکشن فکس تھا۔پروگرام کے مطابق گیلانی اور سنجرانی کامیاب ہوئے۔سراج الحق

Mar 14, 2021 | 19:28:PM
سینٹ الیکشن فکس تھا۔پروگرام کے مطابق گیلانی اور سنجرانی کامیاب ہوئے۔سراج الحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ سینٹ الیکشن فکس تھا،پروگرام کے مطابق اسلام آباد سے گیلانی سلیکٹ ہوگا اورسینٹ چیئرمین سنجرانی گا۔
نجی ٹی وی کے مطابق انہوں نے کہا کہ کچھ عرصہ پہلے مچھ میں 10مزدوروں کو شہید کیا گیا، شہید مزدوروں کی مائیں وزیراعظم کا انتظار کر رہی تھیں، 8دن تک وزیراعظم مزدوروں کے لواحقین کے پاس نہیں گئے، وزیراعظم نے کہا کہ لواحقین بلیک میل کر رہے ہیں۔
سراج الحق نے کہا کہ ظالم کو ووٹ دینے والا بھی ظلم میں شریک ہے، پیپلز پارٹی، ن لیگ اور پی ٹی آئی ایک ہی سیاسی جماعتیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے ایک کروڑ نوجوانوں کو روز گار دینے کاوعدہ کیا تھا، 50 لاکھ گھر دینے کا وعدہ کیا گیا، جھوٹ بولنے کا ریکارڈ بنایا گیا۔
دریں اثناضلع کونسل ہال جیکب آباد میں جماعت اسلامی کے ارکان سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا ہے کہ ملک کی 22کروڑ عوام مشکلات کا شکار ہے۔ تحریک انصاف کے گیارہ سو دن حکومت کے باوجود بھی وزیر اعظم رو رہے ہیں کہ مافیا کام کرنے نہیں دیتا۔مافیا تو کابینہ میں بیٹھی ہوئی ہے اسمبلی اور سینیٹ میں موجود ہے چوروں کو ٹکٹ دی گئی 60کروڑ میں ٹکٹ لینے والے ایوان میں آکر خدمت نہیں عوام کی گردن مروڑیں گے۔ دولت اور زر کے ان سومناتوں کو محمود غزنوی بن کر پاش پاش کرنا ہوگا۔ 
 سراج الحق نے مزید کہا کہ عدالتوں میں انصاف بکتا ہے ہسپتالوںمیں غریب کا علاج نہیں ہوتا۔بچے تعلیم سے محروم ہیںچند کرپٹ سرمایہ داروں اور جاگیرداروں نے نظام کو یرغمال بنا رکھا ہے جو سیاسی دہشت گردی ہے انکا مقابلہ کرنا ہے اور قوم کو ان سے نجات دلانا ہے انتخابات میں ملک کے گلی گلی اور کوچے کوچے میں میر جعفر کے پیروکاروں کا مقابلا کرکے ان کو شکست دینا ہوگی ۔
انہوں نے کہا کہ عوام کو اب نئے لوگوں پر اعتماد کرنا ہوگا نیکی کرنے والے بہت ہیں ان سے استفادہ حاصل کرنے کی ضرورت ہے ، انہوں نے جماعت کے ارکان کو ہدایت کی کہ وہ معاشرے میں پھل دار درخت بنیںمحبت بھائی چارے کو عام کریںجماعت اسلامی ایک تحریک ہے جو دین اسلام سنت نبوی کا انقلاب چاہتی ہے اور اسکا آغاز فرد سے ہوگا ،سڑکیں بنانا آسان کام ہے مشکل کام انسان کو انسان بنانا ہے۔نہوں نے کہا کہ سیرت نبوی پر عمل کرنے والا اخلاق اور ارادوں کو مضبوط ہوتا ہے یوٹرن نہیں لیتا جو صبح کو ایک بات کرے اور شام کو ایک مسلمان کا ظاہر اور باطن ایک ہونا چاہئے زندگی میں اگرسکون چاہتے ہو تو رات کو اللہ سے میٹنگ کرو، کم کھاﺅ پر حلا ل کھاﺅاسی میں دنیا اور آخرت کی بھلائی ہے جن کے سامنے حلال حرام ، بغیر نکاح کے تعلق کا فرق نہیں جماعت اسلامی اسی لئے تو دیگر سیاسی جماعتوں سے مختلف ہے جماعت کا کارکن اللہ کے احکامات اور رسول کی حرمت اور دین کی سرحد کا محافظ ہے ۔ ہے لیکن اپوزیشن سے صرف کیسزکے حوالے سے بات نہیں ہوسکتی۔

ٹیگز: