شہبازشریف کی تقریرکے دوران ہلڑبازی عمران خان کے کہنے پر کی گئی ، احسن اقبال

Jun 14, 2021 | 19:53:PM
شہبازشریف کی تقریرکے دوران ہلڑبازی عمران خان کے کہنے پر کی گئی ، احسن اقبال
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہاہے کہ پارلیمانی تاریخ میں کبھی ایسا نہیں ہوا کہ بجٹ پر اپوزیشن لیڈر کو تقریر کرنے سے روکا گیا ،لیڈر آف دی اپوزیشن نے جب کہا عوام کی جیب خالی ہے یہ بجٹ جعلی ہے۔
لیگی رہنما نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی تقریر کے دوران ہلڑبازی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ لیڈر آف دی اپوزیشن کا خطاب روکا گیا ہے، وزیرخارجہ نے ایوان میں ہلڑبازی کی جو شرمناک ہے یہ پارلیمانی تاریخ میں سیاہ دن ہے،انہوں نے کہاکہ سپیکر کے دفتر میں معلوم ہوا سب کچھ وزیر اعظم کی ہدایت پر ہوا ،کیا سپیکر ایک کٹھ پتلی ہے کسی مارشل لا ڈکٹیٹر نے بھی اسمبلی کو ایسے یرغمال نہیں بنایا پاکستان کی ہارلیمنٹ کو بنی گالہ ہاوس نہیں بننے دیں گے.
لیگی رہنما کاکہناتھا کہ ہلڑبازی کی قیادت وزیرخارجہ کررہے تھے اور دیگر وزرا بھی شامل تھے ،یہ ایوان پر سیاہ دھبہ اور شرمناک کارروائی ہے، احسن اقبال نے کہاکہ حکومت حق اور سچ بات سننے کا حوصلہ نہیں رکھتی ہم اس کارروائی کی شدید مذمت کرتے ہیں ۔

لیگی رہنما نے کہاکہ عمران خان نیازی ہٹلر کا چہرہ ہے ،عمران نیازی کو بھگائیں گے ،ہم نے ڈکٹیٹرز کو بھگایا اسے بھی بھگائیں گے ،انہوں نے کہاکہ جو امریکہ سے معاہدہ کیا گیا ہم نے کہا ایوان کو بتایا جائے لیکن نہیں بتایا گیا ،ہمیں عالمی میڈیا سے خبریں مل رہی ہیں ۔انہوں نے کہاکہ کلبھوشن کے حق میں قانون پاس کرایا،یہ چند ٹکوں کے عوض ملک کی خود مختاری داو¿ پر لگا رہے ہیں
سابق سپیکر قومی اسمبلی ایاز کاکہناتھا کہ پارلیمان کی تاریخ کا یہ پہلا واقعی ہے یہ روایت جمہوریت کی نفی کرتی ہے ،اس سے پارلیمنٹ کا وقار نیچے گرا ہے ،انہوں نے کہاکہ پارلیمنٹ کے اندر آج کی کارروائی سے سب ممبران کو تکلیف ہوئی ہے ،حکومت کو خوف ہے کہ وہ الیکٹرانک مشینوں پر بات نہ ہو جائے ،ایاز صادق نے کہاکہ جن ممالک نے یہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینیں شروع کی تھی وہ بند کی ہیں یہ تجربہ کامیاب نہیں رہا، رانا تنویر کاکہناتھا کہ یہ جو روایت آج ڈالی گئی ہے اس کی مثال ماضی میں نہیں ملتی ۔

 یہ بھی پڑھیں:  عوام کو ایک وقت کی روٹی نصیب نہیں ۔۔ڈھنڈورا ترقی کا پیٹا جا رہا ہے۔۔شہبازشریف