جنوبی افریقا:سابق صدر زوما کو جیل بھیجنے پر پرتشدد مظاہرے،72 افراد مارے گئے

Jul 14, 2021 | 09:35:AM
جنوبی افریقا:سابق صدر زوما کو جیل بھیجنے پر پرتشدد مظاہرے،72 افراد مارے گئے
کیپشن: فوٹو(بشکریہ فنانشل ٹائمز)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)جنوبی افریقا کے 79سالہ سابق صدر جیکب زوما کو جیل بھیجنے پر مختلف شہروں میں شروع ہونیوالے ہنگاموں کے نتیجے میں 72 افراد مارے گئے ، جبکہ سینکڑوں افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

 میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق صدر زوما کو جیل بھجوانے کے بعد جوہانسبرگ سمیت کئی شہروں میں مشتعل مظاہرین کی پولیس سے جھڑپیں ہوئیں اور اس دوران لٹھ بردار مظاہرین نے متعدد املاک کو آگ لگادی۔ شرپسندوں نے مختلف مارکیٹس میں توڑ پھوڑ کی اور سامان لوٹ لیا۔شہروں میں کھانے پینے کی اشیا کم پڑنے کے خوف سے شہریوں نے مارکیٹس کا رخ کیا تو وہاں بھگدڑ مچ گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق  ان پرتشدد مظاہروں کےبعد حکومت کی جانب سے مختلف شہروں میں فوج تعینات کر دی گئی ہے۔ 

واضح رہے کہ جنوبی افریقا کے سابق صدر جیکب زوما کو توہین عدالت پر سزا ہوئی تھی ، وہ اپنے دور صدارت میں ہونیوالی کرپشن  کی انکوائری میں پیش نہیں ہو رہے تھے۔ صدر زوما نے الزامات کو ماننے سے انکار کرتے ہوئے اپنے خلاف ہونیوالی قانونی کارروائی میں تعاون نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: موذی کورونا نے مزید 24 افراد  کی جان لے لی،1980نئے کیسز  رپورٹ