سردیوں میں جسم کے جوڑ کیوں دکھتے ہیں؟

Jan 14, 2023 | 15:32:PM
فائل فوٹو
کیپشن: سردیوں میں جسم کے جوڑ کیوں دکھتے ہیں؟
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )سردیوں میں بیشتر  لوگوں کو جوڑوں میں درد کی شکایات رہتی ہے جس کے باعث کام کاج کرنے میں بھی دقت  کا سامنا رہتا ہے۔

ایسے میں ایسا کیا کیا جائے کہ  آپ موسم سرما سے لطف اندوز بھی ہوں اور جوڑوں میں تکلیف بھی نہیں ہو، آج ہم آپ کو اپنی اس رپورٹ میں  ان مسائل کا حل بتاتے ہیں۔

جوڑوں کا درد کن لوگوں کو ہوتا ہے؟

جاڑے کے آتے ہی لوگ نزلہ کھانسی جیسی بیماریوں کا شکار ہوجاتے ہیں جن میں بچے، نوجوان اور بوڑھے سب شامل ہیں اسی طرح موسم سرما اپنے ساتھ کچھ لوگوں کیلئے جوڑوں کے درد جیسے مسائل بھی لے آتا ہے۔

اس تکلیف میں زیادہ تر عمر رسیدہ افراد مبتلا ہوتے ہیں اور وہ لوگ بھی جن کو  گٹھیا کی بیماری ہوتی ہے، ساتھ ہی کھیل کود میں سرگرم رہنے والے کھلاڑیوں سمیت جسمانی محنت کرنے والوں کو بھی یہ تکلیف ہوسکتی ہے۔

سردیوں میں جوڑوں کا درد کیوں ہوتا ہے؟

سردیوں میں درجہ حرارت کا گرنا پٹھوں کے کھچاؤ کا باعث بن سکتا ہے جس کے نتیجے میں پٹھوں میں سختی اور جوڑوں میں درد ہو سکتا ہے۔

اس کے علاوہ سردیوں میں لوگوں کا دھوپ میں نکلنا بھی کم ہوتا ہے جس کی وجہ سے وٹامن ڈی کی کمی بھی جوڑوں اور ہڈیوں میں درد کا سبب بنتی ہے، ایک اور وجہ سردیوں میں خون کی صحیح گردش کا نہ ہونا بھی ہے، کیو نکہ سردی سے بچنے کیلئے لوگ زیادہ تر گھر میں رہنے کو ترجیح دیتے ہیں جس سے جسمانی ورزش کم ہوجاتی ہے۔

سردیوں میں جوڑوں کے درد سے چھٹکارا پانے کیلئے کیا کیا جائے؟

جوڑوں کی درد کی وجوہات جاننے کے ساتھ کچھ طریقے بھی بتائے جارہے ہیں جن سے آپ کا مسئلہ حل ہوسکتا ہے۔

ورزش:

سردیوں میں روزانہ ورزش سے  جسم میں خون کی گردش کو بہتر بنانے میں مدد مل سکتی  ہے ، ورزش سے انسان کے اعضا بھی حرکت میں رہتے ہیں اور سردیوں میں دیر تک بیٹھے رہنے کی وجہ سے درد سے بھی نجات مل جاتی ہے، لہٰذا ہلکی پھلکی ورزش کو معمول بنائیں تاہم سخت یا زیادہ ورزش  درد کو مزید بڑھا سکتی ہے۔   

خود کو گرم رکھیں:

جسم کو  چھونے والی سرد ہوا بھی جوڑوں کے درد کا باعث بنتی ہے تو گھر سے باہر جاتے وقت سردی سے بچنے کیلئے مکمل انتظام کریں جبکہ سرد علاقوں میں رہنے والے لوگ گرم کپڑوں کے علاوہ گھر میں ہیٹر کا استعمال بھی کریں۔  

اومیگا 3 سے بھرپور غذاؤں کا استعمال:

سردیوں میں جوڑوں کے درد سے نجات کا راز اومیگا 3 فیٹی ایسڈ سے بھرپور غذاؤں میں بھی  چھپا ہے، یہ جوڑوں کی سوزش کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

اومیگا 3 فیٹی ایسڈ سے بھرپور غذاؤں میں سالمن مچھلی، اخروٹ،   ایواکاڈو سمیت السی کے بیج شامل ہیں۔

پانی کا استعمال:

سردیوں میں لوگ  پانی کم پیتے ہیں جس کے باعث جس میں پانی کی کمی ہوجاتی ہے جو درد اور تھکاوٹ کا باعث بن سکتی ہے، نیم گرم پانی بھی سردیوں میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔