غیرمناسب اپلوڈموادکیس:مہوش حیات اور کبریٰ خان کی بڑی لاپرواہی سامنےآگئی

Jan 14, 2023 | 14:59:PM
فائل فوٹو
کیپشن: مہوش حیات اور کبریٰ خان کی بڑی لاپرواہی سامنےآگئی
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ثمر عباس )یوٹیوب پر قابل اعتراض ویڈیو وائرل ہونے کے حوالے سے اداکارہ کبریٰ خان اور مہوش حیات نے عدالتی احکامات کے باوجود ایف آئی اے سائبر کرائم سے نہ تو رابطہ کیا اور نہ ہی کوئی درخواست جمع کروائی ہے۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر سائبر کرائم کراچی نے تصدیق کر دی۔

تفصیلات کے مطابق  ایڈیشنل ڈائریکٹر سائبر کرائم کراچی نےبتایاکہ عدالت نے دونوں اداکاراوں کو ایف آئی اے سائبر کرائم سے رابطہ کرنے کا حکم جاری کیا تھا ۔  دونوں خواتین نے سائبر کرائم سے تاحال رابطہ نہیں کیا۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر  شہزاد حیدر  کا مزید کہنا تھا کہ دو برس قبل بھی مہوش حیات کی جانب سے اپنی ہم شکل لڑکی کی نازیبا ویڈیو ہٹانے نے سائبر کرائم سے رابطہ کیا تھا۔ سائبر کرائم نے پی ٹی اے کی معاونت سے وہ ویڈیو یوٹیوب سے ہٹوا دی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:کبریٰ خان کےخلاف مواد سوشل میڈیا سے ہٹانے کا حکم

ایڈیشنل ڈائریکٹر شہزاد حیدر  نے درخواست سے متعلق ایف آئی اے کے موقف کی وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ نازیبا مواد کے حوالے سے کارروائی کے لئے دونوں خواتین کا سائبر کرائم سے رابطہ کرنا یا درخواست دینا لازمی ہے۔

واضح رہے کہ ایک یوٹیوبر کی جانب سے اپ لوڈ نازیبا مواد کو ہٹانے کے لئے کبریٰ خان اور مہوش حیات  نے سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا ۔