جدہ ایئرپورٹ سے مسجد الحرام تک زائرین کو مفت بس سروس فراہم

Jan 14, 2023 | 00:35:AM
جدہ ایئرپورٹ سے مسجد الحرام تک زائرین کو مفت بس سروس فراہم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) سعودی عرب میں کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ جدہ سے زائرین کو حرم مکی پہنچانے کیلئے مفت بس سروس فراہم کی جائے گی۔ 

کنگ عبدالعزیز ایئرپورٹ انتظامیہ نے  توجہ دلائی  ہے کہ مفت بس سروس سے وہی زائرین مستفید ہوں گے جو احرام میں ہوں گے،یہ سہولت زائر سعودی شہریوں کو بھی حاصل ہوگی، انہیں مفت بس سروس سے استفادے کیلئے قومی شناختی کارڈ دکھانا ہو گا جبکہ مقیم غیرملکی زائرین کو یہ سہولت حاصل کرنے کیلئے ’’اقامہ کارڈ‘‘ پیش کرنا ہو گا۔ 
ایئرپورٹ حکام کا کہنا ہے کہ ٹرمینل ون سے ہر 2 گھنٹے پر بس حرم شریف کیلئے چلائی جائے گی،روزانہ صبح 10 بجے سے رات 10 بجے تک مفت بس سروس فراہم ہوگی۔ 


ایئرپورٹ سے مکہ روانگی کا مرکز پہلی منزل پر ایکیوریم کے برابر میں ہے جبکہ واپس ایئرپورٹ کیلئے کدی سٹیشن اور وقف ملک عبدالعزیز پارکنگ مختص ہے۔ 
دوسری جانب مسجد الحرام سے دوپہر 12 بجے سے لے کر رات 12 بجے تک ہر دو گھنٹے پر ایئرپورٹ کیلئے بس سروس مہیا ہوگی۔