اہم خبر۔۔امریکی سفارتخانے پر راکٹ حملہ۔۔کتنے افراد زخمی ہوئے۔۔؟

Jan 14, 2022 | 22:05:PM
بغداد ، واقع، امریکی، سفارتخانے ،عمارت
کیپشن: بغداد میں واقع امریکی سفارتخانے کی عمارت(فوٹو بشکریہ ڈیلی صباح)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)عراق کے دارالحکومت بغداد میں واقع امریکی سفارتخانے کو نشانہ بنا کر راکٹ حملہ کیا گیا ہے۔ عراقی فوج نے ایک بیان میں کہا کہ بغداد میں امریکی سفارتخانے پر داغے گئے راکٹ حملے میں ایک بچہ اور ایک خاتون زخمی ہوگئے۔

بھارت کے ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بیان میں حملے کی تفصیل نہیں بتائی گئی ہے لیکن کہا گیا ہے کہ ایک سکول میں راکٹ گرا تھا۔یہ نہیں بتایا گیا کہ کیا یہ وہ راکٹ تھا جس نے خاتون اور بچے کو زخمی کیا۔ حملہ جمعرات کی دیر رات کیا گیا۔ عراقی فوجی عہدیداروں نے نیوز ایجنسی رائٹر کو بتایا کہ دیر رات ہوئے حملے میں امریکی سفارتخانے کی جانب دو سے تین کاتیوشا راکٹ داغے گئے تھے اور ان میں سے کم سے کم دو کو سفارتخانے کی راکٹ ڈیفنس سسٹم کی جانب سے مار گرایا گیا۔
 رپورٹ کے مطابق اس مہینے سفارتخانے کو نشانہ بنا کر کئی حملے کئے گئے ہیں، جن میں سے کچھ کے لئے امریکہ نے ایران و اتحادی ملیشیاوں پر الزام لگایا ہے۔ ان حملوں میں امریکی فوجی اور سفارتخانہ کے ملازمین کی میزبانی کرنے والے ٹھکانوں یا اداروں کو ٹارگٹ کیا گیا تھا، لیکن کوئی امریکی نقصان نیہں ہواہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: ڈونلڈ ٹرمپ کی ہلاکت۔؟۔ایرانی ویڈیو کلپ۔۔وائٹ ہاؤس کا تبصرے سے انکار