الیکٹرک گاڑیاں بنانے والی کمپنی ٹیسلا کو بھارت میں مشکلات کا سامنا

Jan 14, 2022 | 11:13:AM
ٹیسلا ، بھارت میں
کیپشن: ٹیسلا شوروم ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)الیکٹرک گاڑیاں بنانے والی کمپنی کو بھارت میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے جس کی وجہ سے بھارت میں ٹیسلا ابھی تک اپنا کوئی شوروم بنانے میں ناکام رہا ۔ 

یہ بھی پڑھیں:کرپٹو کرنسی کے ذریعے پاکستانیوں کیساتھ18 ارب کا فراڈ۔۔۔کیس میں بڑی پیشرفت
تفصیلات کےمطابق الیکٹرک گاڑیاں بنانے والی امریکی کمپنی ٹیسلا کے مالک اور دنیا کے سب سے امیر ترین آدمی ایلون مسک نے 2019 میں گاڑیاں بھارت میں فروخت کرنے کا ارادہ کیا تھا تاہم ابھی تک وہ اس میں کامیاب نہیں ہو سکے۔

ٹویٹر ایک صارف نے الیون ماسک سے پوچھا کہ بھارت میں ٹیسلا گاڑیوں کی فروخت پر کیا پیش رفت ہوئی ہے ؟ جس پر ایلون مسک نے اس کوجواب دیا کہ اس پر اب بھی کام کر رہے ہیں تام حکومت کے ساتھ بہت سے مسائل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:کرپٹو کرنسی ۔۔پاکستانیوں سے اربوں ڈالر کے فراڈ کا انکشاف