ملتان سلطانز کی شکست، محمد آصف نے کس کو ذمہ دار ٹھہرایا؟

Feb 14, 2023 | 15:06:PM
ملتان سلکطان کی شکست ، محمد آصف نے ذمہ کس کو ٹھہرایا؟
کیپشن: فوٹو (اسکرین گریب)
سورس: 24 نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) سابق پاکستانی فاسٹ بولر محمد آصف نے کہا کہ ملتان سلطانز کے بالرز نے پہلے 5 اوور بہت اچھی بالنگ کی، اگر اوپر سے ایک دو وکٹیں اڑا لیتے تو لاہور قلندرز پریشر میں آ جاتی۔

دنیائے کرکٹ کے تباہ کن سابق پاکستانی فاسٹ بالر محمد آصف نے 24  نیوز کے پروگرام ’پی ایس ایل ہنگامہ‘ میں بات کرتے ہوئے کہا کہ پی ایس ایل 8 کے پہلے میچ میں ملتان سلطانز کے بالرز نے پہلے چار پانچ اوور بہت اچھے کیے۔ نئے بچ پر فاسٹ بالرز کا گیند کٹ بھی ہو رہا تھا اور سیم بھی ہوا۔

یہ بھی پڑھیے: بولرز کو درست وقت پر استعمال کرنے کا فیصلہ فائدہ مند ثابت ہوا، شاہین آفریدی

ان کا مزید کہنا تھا کہ مجھے سمبجھ نہیں آتا کہ ملتان کے بالرز نے وکٹ ٹو وکٹ بالنگ کیوں نہیں کی۔ آف سٹمپ سے باہر بالنگ کرتے رہے اور گیندیں کیپر کے ہاتھ میں جاتی رہی اور لاہور کے بلے باز  بچے رہے۔ 

View this post on Instagram

A post shared by 24NewsHD.Tv (@24.newshd.tv)

انہوں نے فاسٹ بالرز کو ہدایت دی کہ اگر پہلا گیند کٹ  یا سیم ہو تو بال وکٹ ٹو وکٹ کرنا چاہیے اور بلے باز کو اپنے ایریا میں لانا چاہیے تا کہ آؤٹ کرنے کے مواقع بنائے جا سکیں۔ 

ان کے نزدیک لاہور کے بلے بازوں نے چھٹے اوور سے چودویں اوور تک ہہت عمدہ بلے بازی کی ایسا لگ رہا تھا کہ 200 سے زیادہ زنز کا ٹارگٹ دیں گے۔